ممبئی : ایر انڈیا کی فروخت کیلئے حکومت کی طرف سے بہت جلد تازہ بولیاں طلب کی جا سکتی ہیں کیونکہ امکانی خریداروں میں اس معاملت سے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ چنانچہ اواخر اکتوبر تک اظہار دلچسپی کی دستاویز کی اجرائی متوقع ہے۔ ایر انڈیا کے تمام حصص کی فروخت کی صورت میں حکومت کو رواں مالی سال کے دوران 1.05 ٹریلین روپئے کی سرمایہ نکاسی کا حذف پورا کرنے میں مدد ملے گی۔