تہران۔ ایران اور وینزویلا کے درمیان آئندہ 20 برسوں کے لیے تعاون کا معاہدہ طے کیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں تیل، پیٹرو کیمیکل، سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون شامل ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کے تاریخی دورہ ایران کے دوران اس معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے بقول یہ اس ہپیش رفت مختلف شعبوں میں تعلقات کی ترقی کے لیے دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی حکام کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ قبل ازیں صدر مادورو نے ایرانی سرکاری ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں تہران حکومت کی جانب سے کراکس کو ایندھن مہیا کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے وینزویلا کی عوام کی بڑی مدد ہوئی ہے۔