تہران : ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد خطے میں تنازعہ بڑھنے کے خدشات کے سبب ایران میں پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کا رش لگ گیا۔گزشتہ روز ایران
نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ لیتے ہوئے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل فائر کیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد خطے میں تنازعہ بڑھنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں جس کے پیش نظر ایران کے دارالحکومت تہران میں پیٹرول پمپس پر رش لگ گیا۔ پیٹرول پمپس پر ایندھن بھرنے کے لیے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراغچی کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر ایران کا حملہ مکمل ہوگیا ہے۔اسرائیل نے کارروائی کی تو جواب دیا جائے گا ۔