ایران نے ملٹری سیٹیلائٹ لانچ کر دیا

   

تہران ۔ 22اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران نے چہارشنبہ کے دن کہا ہے کہ فوج نے ملک کے اولین ملٹری سیٹیلایئٹ کو کامیابی کے ساتھ مدار میں لانچ کر دیا ہے۔ پاسداران انقلاب نے بتایا کہ یہ سیٹیلائٹ زمینی سطح سے 425 کلومیٹر اوپر مدار میں پہنچ چکا ہے۔ تہران حکومت نے امریکا اور ایران کے مابین حالیہ کشیدگی کے تناظر میں اس پیشرفت کو اہم قرار دیا ہے۔ ایران گزشتہ کئی ماہ سے سیٹیلائٹ کو لانچ کرنے کی کوشش میں تھا تاہم اسے مسلسل ناکامی کا سامنا تھا۔ نئے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران اس ایرانی اقدام کو عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔