ایران چند ہفتوں میں 90 فیصد تک یورینیم افزودہ کر سکتا ہے: سی آئی اے

   

بروسلز: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی رپورٹ کیمطابق ایرانی حکام کی جانب سے یورینیم کو 60 فیصد سے زیادہ افزودہ کرنے کے لیے کی گئی تبدیلیوں کے انکشاف کے بعد امریکی ’سی آئی اے‘ کے ڈائریکٹر بل برنز نے کہا ہے کہ ایران اب چند ہفتوں کے اندر 90 فیصد تک یورینیم افزودہ کرنے کے قابل ہے۔انہوں نیکہا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی ترقی بھی زور و شور سے جاری ہے، تہران کے ان اقدامات نے بین الاقوامی خدشات کو بڑھادیا ہے۔تاہم اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ تہران نے ابھی تک اپنے جوہری پروگرام کو فوجی بنانے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ آج اتوار کو نشر ہونے والے سی بی ایس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں سی آئی اے ڈائریکٹر نے کہا کہ ”ہمیں یقین نہیں ہے کہ ایرانی رہ نما نے جوہری پروگرام کو فوجی مقاصد کے لیے دوبارہ تیار کرنا شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔
میکرون یوکرین بحران پر چین کا دورہ کریں گے
پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ وہ یوکرین بحران پر بات چیت کے لیے اپریل کے شروع میں چین کا دورہ کریں گے اور بیجنگ پر زور دیں گے کہ وہ یوکرین کے لیے حال ہی میں جاری ‘چین امن منصوبے ‘ کے تحت روس پر دباؤ ڈالے ۔مسٹر میخواں نے پیرس میں ایک زرعی میلے میں کہا، ‘‘مجھے لگتا ہے کہ چین امن کی کوششوں میں مصروف ہے ، یہ حقیقیت اچھی ہے “۔ میں خود اپریل کے شروع میں چین جاؤں گا۔مسٹر میخواں نے امید ظاہر کی کہ چین “روس پر دباؤ ڈالنے میں ہماری مدد کرے گا تاکہ وہ کبھی بھی کیمیائی یا جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہ کرے ۔”