ایران کی بندرگاہ پر زوردار دھماکہ، 200 افراد زخمی

,

   

تہران : ایران کے شہر بندر عباس میں پورٹ پر ہونے والے دھماکے میں 200 افراد زخمی ہو گئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکہ بندر عباس کی شاہد راجئی پورٹ پر واقع ایک انتظامی عمارت میں ہوا جس کی آواز دور تک سنی گئی۔ ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 195ہو گئی ہے، دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا جا رہا ہے۔ایران کے صوبہ ہرمزگان کے کرائسز مینجمنٹ سیل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دھماکہ بہت شدید تھا تاہم دھماکے کی وجوہات کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

ایران کے شہر بندر عباس میں دھماکے، 4 ہلاک،500 زخمی
تہران: ایران کے دارالحکومت تہران سے ایک ہزار کلومیٹر جنوب میں واقع بندرگاہی شہر بندر عباس میں زوردار دھماکوں اور آگ لگنے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 500 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔میڈیا کے مطابق بندر عباس بندرگاہ پر کنٹینر پھٹنے کی وجہ سے دھماکے ہوئے ۔ ہرموزگان کے کرائسز مینجمنٹ چیف مہرداد حسن زادہ نے کہا کہ یہ دھماکے بندرگاہ کے صحن میں ذخیرہ کیے گئے کئی کنٹینرز کے پھٹنے سے ہوئے ۔ایران کی کسٹم اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ہفتے کے روز ہونے والا دھماکہ سینا کنٹینر یارڈ میں ہوا جو پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن سے وابستہ ہے ۔ ایران کے جنوبی شہر بندر عباس میں واقع شاہد راجی بندرگاہ پر دھماکے کی ویڈیو مقامی میڈیا میں شائع ہوئی ہے۔