ایران کی جدید ہتھیاروں کیساتھ بحری میں جنگی مشقیں

   

تہران: ایران نے جدید ترین ہتھیاروں کے ساتھ سمندر میں جنگی مشقیں کیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خلیج فارس میں بحری جنگی مشقیں کی ہیں، مختلف نوعیت کے بحری کروز میزائل، جنگی اور جاسوسی ڈرون طیارے اور اسمارٹ آبدوزیں مشقوں کا حصہ تھیں۔ترجمان ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق جنگی بحری مشقوں کا مقصد دشمن کی ممکنہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لینا ہے ۔اے آر وائی نیوز کے مطابق منگل کو مشق کے موقع پر بات کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا کہ خلیج فارس کے تزویراتی علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کے دوران مختلف قسم کے جدید میزائلوں اور جنگی ڈرونز کا تجربہ کیا گیا۔