ایران کی سڑکوں پر خواتین کے لباس پر نظر رکھنے کیمرے نصب

   

تہران : امریکی اخبار’وال سٹریٹ جرنل‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران میں حکومت نام نہاد ’’مذہبی پولیس‘‘ کی جگہ سڑکوں پر نگرانی کے کیمرے نصب کر رہی ہے تاکہ خواتین کی لباس کے سرکاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نظر رکھی جا سکے۔ اس سے قبل ایرانی پبلک پراسیکیوٹرنے مذہبی پولیس’گشت ارشاد‘ کو ختم کر دیا تھا۔اخباری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایرانی حکومت نے ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی پر گرفتاری کے بجائے خواتین کو جرمانوں اور بیرون ملک سفر پرپابندی جیسی سزائیں سنانے کے قوانین وضع کرنے کی تیاری شروع کی ہے۔اخبارنے کہا کہ ایران میں مسلسل مظاہرے حکومت کی شرمندگی کوبے نقاب کرنے کے لیے کافی ہیں۔ تہران کی حکومت حجاب کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین پر پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔