تہران :سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق کے اندرون ایک ماہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی سلطنت کے دورہ کیلئے دعوت قبول کرلی ہے۔ ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس کی تصدیق کی ہے ۔ ایران کے پہلے نائب صدر محمد موخبر نے گزشتہ روز اس ضمن میں کہا کہ سعودی فرمانروا کی دعوت پر رئیسی نے ریاض کا دورہ کرنے سے اتفاق کرلیا ہے ۔ چین ، سعودی عرب اور ایران نے /10 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ آخر الذکر دو ملکوں نے ایک معاملت طئے کرلی جس میں سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ اور دو ماہ کے اندرون سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو دوبارہ کھولنا شامل ہے ۔ /19 مارچ کو ایرانی صدر کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف سیاسی امور محمد جمشیدی نے تصدیق کی تھی کہ شاہ سلمان نے دورہ ریاض کیلئے ایرانی صدر رئیسی کو دعوت نامہ بھیجا ہے ۔