حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : شمس آباد ایرپورٹ میں ایرو برج کی چھت کا ایک حصہ ایک مسافر پر گرنے سے وہ زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق دیپک ادونی امریکی شہری جو کسی کام کے سلسلہ میں حیدرآباد آیا ہوا تھا ۔ بنگلور سے حیدرآباد ایرپورٹ پہنچنے کے بعد جیسے ہی وہ آگے بڑھے ایک بھاری پینل ان کے سر پر گرا جس کی وجہ سے وہ گرنے والے ہی تھے کہ ایک خاتون زینب سید نے انہیں پکڑلیا اور مدد کے لیے عوام کو طلب کیا ۔ ایمبولنس کے ذریعہ انہیں اپولو دواخانہ پہنچایا گیا جہاں ان کا سٹی اسکیان اور دیگر طبی معائنے کئے گئے ۔ زخمی ادونی نے بتایا کہ وہ فی الحال بہتر محسوس کررہے ہیں انہوں نے زینب سید کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین خاتون ہے جنہوں نے ان کی مدد کی اور ان کی بیوی سے بات کرنے میں اور دواخانہ منتقل کرنے میں ان کی مدد کی ۔ انہوں نے بتایا کہ دواخانہ میں ان کا سٹی اسکیان اور ایم آر آئی کروایا گیا ۔ اس حادثے پر ایرپورٹ حکام نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہونے والے حادثات یا واقعات کو روکنے کے لیے ایرپورٹ مینٹیننس ٹیم نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا ۔۔ ش A/b