پرتاپ گڑھ: اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں سما وجوادی پارٹی(ایس پی) کے ضلع صدر چھوی ناتھ یادو کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کی گئی کاروائی میں ڈی ایم کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ نے تقریبا 10 کروڑ روپئے کی ملکیت ضبط کی ہے ۔پولیس سیکورٹی میں گزشتہ روز ہوئی اس کاروائی میں یادو کی ملکیت قرقی کا نوٹس چسپاں کردیا گیا ہے ۔ اس کے تحت ان کے کالج میں تالالگانے کے ساتھ ہی ان کے آبائی گاؤں میں واقع زمین و دوسرے گاؤں میں واقع باغ و زمین کومقامی انتظامیہ نے قرق کرلیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ مانکپور تھانہ علاقے کے کٹیری اورمئودارا گاؤں کے نزدیک چھوی ناتھ یادو کے خلاف قتل، لوٹ،عوامی جائیداد کو نقصان پہنچانے اورمارپیٹ جیسی متعدد دفعات میں مقدمہ درج ہے ۔ ضلع کے زمین مافیا کی فہرست میں بھی چھوی ناتھ یادو کا نام شامل ہونے کی وجہ سے پولیس ڈائری میں ان کی نشاندہی گینگ لیڈر کے طور پر کی گئی ہے ۔