ایشان کشن کو سر میں چوٹ لگنے کے بعد اسپتال پہنچایا گیا

   

دھرم شالہ: ہماچل پردیش کے دھرم شالہ میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی 20 بین الاقومی میچ میں سر میں چوٹ لگنے کے کے بعد ہندوستانی وکٹ کیپر اور بلے باز ایشان کشن کو ٹیم کے طبی عملے کے مشورے پر احتیاطی طور پر سی ٹی اسکین کے لیے لے جایا گیا ۔ بعد ازاں انہیں کانگڑا کے ایک اسپتال میں نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔ یہ واقعہ ہندوستانی اننگز کے چوتھے اوور میں پیش آیا جب کشن لاہیرو کمارا کے باؤنسر پر چوک گئے اور گیند ان کے ہیلمٹ پر جا لگی ۔ اس چوٹ کے بعد سری لنکا کے کھلاڑی فوری طور پر کشن کے پاس جا کر ان کا حال پوچھنے لگنے۔ کشن نے اس چوٹ کے بعد مزید تین گیندیں کھیلیں اور وہ 15 گیندوں میں 16 رن بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ اگر کشن اتوار کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہو جاتے ہیں، جو ممکنہ میچوں کے درمیان صرف ایک دن کے وقت کو مدنظر رکھتے ہوئے لگتا ہے ، تو انڈیا وکٹ کیپنگ کیلئے سنجو سیمسن اور اوپننگ کیلئے میانک اگروال کو لا سکتا ہے ۔