ایل او سی کے جنگلاتی علاقوں کا سرچ آپریشن

   

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں جمعہ کے روز سیکورٹی فورسز نے بین الاقوامی کنٹرول لائن کے متصل جنگل علاقوں کا بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن لانچ کیا۔ پولیس ذرائع نے اس آپریشن کو معمول کی ایک کڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن قصبے کو محفوظ رکھنے کے لئے کئے جانے والے آپریشنز کی ایک کڑی تھی۔ انہوں نے کہا: ‘قصبے کو محفوظ رکھنے کے لئے جتنے بھی جنگل علاقے اور مضافاتی علاقے ہیں ان میں لگاتار آپریشنز کئے جاتے ہیں اور آج کا یہ آپریشن اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔ان کے مطابق اس طرح کے آپریشنز سے ایک تو ان علاقوں کی سینیٹائزیشن ہوجاتی ہے اور دوسرا جوانوں کی بھی اورینٹیشن ہوجاتی ہے کہ اگر اس طرح کے حالات بن جائیں تو انہیں کس طرح رد عمل کرنا ہے ۔