اورنگ آباد۔ مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ (ایم ایس آر ٹی سی) کے ملازمین کا ریاستی حکومت کے خلاف ہڑتال کرتے ہوئے آج 108 واں دن ہوگیا۔ ریاستی ٹرانسپورٹ ملازم ایم ایس آر ٹی سی کے ریاستی حکومت کے ساتھ انضمام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایم ایس آر ٹی سی کے ملازمین نے 28 اکتوبر سے ہڑتال شروع کی تھی اور اسٹیٹ ٹرانسپورٹ ورکرس یونین کے لیڈروں کے اپیل کرنے اور تنخواہ میں اضافے کے باوجود بھی حکومت کے ساتھ انضمام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ریاستی حکومت کو ہائی کورٹ میں رپورٹ داخل کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت ملا ہے ، جس میں ایم ایس آر ٹی سی ملازمین کے ریاستی حکومت میں انضمام کے معاملے پر اگلی سماعت 22 فروری کو ہوگی۔