ملک کے 83 مراکز مقرر، حیدرآباد میں تین مراکز
حیدرآباد 6 نومبر (پریس ریلز) ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کی طرف سے خدمت پہل (Khidmat Initiative) کے تحت چلائے جانے والے مفت اقامتی IAS کو چنگ میں داخلہ ٹسٹ 7 نومبر 2021 کو آل انڈیا سطح پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ داخلہ ٹسٹ حیدرآباد کے بشمول ملک کے 80شہروں میں ہوگا۔ ایم ایس گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے مینجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ یہ ٹسٹ ملک کے 83 مراکز پر کرائے جارہے ہیں۔ جو دوپہر 2بجے سے شام 5 بجے تک چلے گا۔ طلباء ایم ایس کے ویب سائیٹ www.mseducationacademy.in پر آن لائن فارم پْر کرچکے ہیں اور ساتھ ہی اس ویب سائیٹ سے اپنے اپنے ہال ٹکٹ بھی ڈاون لوڈ کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جن جگہوں پر امیدواروں کو آن لائن فارم پْر کرنے ہیں دشواریاں پیش آئی تھیں ایسے جگہوں کے لئے آف لائن رجسٹریشن فارم روانہ کردیا گیا جسکوامیدوارپْر کرکے اپنے اپنے علاقوں کے ٹسٹ مراکز پر جمع کردیں یا براہ راست بذریعہ ای میل روانہ کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔ شہر حیدرآباد میں ٹسٹ کے تین مراکزشاہ علی بنڈہ، ملک پیٹ اور مانصاحب ٹینک میں بنائے گئے ہیں جبکہ ملک کی دیگر ریاستوں میں ایک سے دو مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ پورے ملک میں یہ ٹسٹ83 مراکز پر کرائے جارہے ہیں۔ ان ٹسٹ مراکز معہ پتہ اور تمام تفصیلات ایم ایس کے ویب سائیٹ پر دستیاب ہے۔ جو طلباء کسی سبب سے آن لائن رجسٹریشن فل کرنے سے قاصر رہے وہ انٹرنس ٹسٹ کے روز براہ راست اپنے مقامی سنٹر پر امتحان سے ایک گھنٹہ قبل پہنچ کر آف لائن فارم پرْکر کے ٹسٹ میں شرکت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹسٹ کے دن دیگر کسی مقابلہ جاتی امتحان کے سبب اگر کسی امیدوار کو ٹسٹ سنٹرس آنے میں تاخیر ہوتی ہو تو ایسے امیدوار کے لئے خصوصی رعایت کی گنجایش رکھی گئی ہے جنہیں ہر حال میں امتحان لکھنے کی اپیل کی۔اس تحریری ٹسٹ میں کامیاب ہونے والے طلباء کو انٹرویو کیلئے کسی ایک جگہ حیدرآباد یا دہلی میں حاضر ہونا ہوگا۔ انٹرویو میں کامیاب ہونے پر ہی امیدوار کو اس مفت اقامتی کوچنگ میں داخلہ دیا جائے گا۔ ایم ایس کی اس کوشش سے امسال 2 امیدوار فیضان احمد اور محمد حارث سمیر IAS کے لئے منتخب ہوچکے ہیں۔ فیضان احمد نے UPSC کے اس امتحان میں آل انڈیا 58 رینک حاصل کیا جبکہ محمد حارث سمیرکو آل انڈیا 270 رینک حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی امیدوار کو ٹسٹ لکھنے میں کوئی دشواری پیش آتی ہو تو وہ اپنے ٹسٹ سنٹر کے انچارج سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ ٹسٹ سنٹرس کے ذمہ داروں کا نام اور فون نمبر ہال ٹکٹ کے علاوہ ایم ایس کے ویب سائیٹ پر دستیاب ہے .اس کے علاوہ ان دو ہیلپ لائن نمبر س 8374443522 اور 9030045422 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔