حیدرآباد ۔ یکم اپریل (سیاست نیوز) ایم ایل سی انتخابات کے پیش نظر حیدرآباد پولیس نے ہتھیار جمع کرنے کے احکامات جاری کئے۔ حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کرتے ہوئے تمام لائسنس ہولڈرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے ہتھیار متعلقہ پولیس اسٹیشن یا پھر مصدقہ ڈیلرس کے یہاں جمع کروادیں۔ سٹی پولیس کمشنر نے اپنے جاری کردہ بیان میں شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے ہتھیار کو جمع کروائیں۔ حیدرآباد مجالس مقامی کی ایم ایل سی نشست کے لئے 23 اپریل کو رائے دہی ہوگی اور اسکریننگ کمیٹی کا فیصلہ قطعی رہے گا۔ ہتھیار جمع نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ لائسنس ہولڈر شہری اپنے جمع شدہ ہتھیار 29 اپریل کے بعد حاصل کرسکتے ہیں۔ع