ایم ایم ٹی ایس کو ایرپورٹ تک توسیع دینے کا منصوبہ

   

حیدرآباد۔/4ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ایم ایم ٹی ایس سرویس کو شمس آباد انٹر نیشنل ایرپورٹ تک توسیع دینے 60 کروڑ روپئے کی ضرورت ہے۔ شمس آباد نیشنل ایرپورٹ پر مسافرین کی تعداد میں اضافہ اور عوام کی آمدورفت کے پیش نظر ایم ایم ٹی ایس کو ایرپورٹ تک توسیع دینے کی ضرورت ہے۔ 2014 میں ایم ایم ٹی ایس دوسرے مرحلہ کا آغاز ہوا تاہم انٹر نیشنل ایرپورٹ کے حکام نے ایرپورٹ تک توسیع کی اجازت نہیں دی جس کے نتیجہ میں ایم ایم ٹی ایس سروے عمدہ نگر روک دی گئی۔ عمدہ نگر سے ایرپورٹ کا فاصلہ محض 6 کیلو میٹر ہے۔ رائے درگ سے ایرپورٹ تک میٹرو کے آغاز کیلئے حکومت نے 6 ہزار کروڑ کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ میٹرو کے علاوہ ایم ایم ٹی ایس کو ایرپورٹ تک توسیع دی جائے جس کیلئے صرف 60 کروڑ کی ضرورت ہوگی۔ حکام کا کہنا ہیکہ ضرورتوں کی تکمیل اور ریلوے لائن بچھانے 100 کروڑ کافی ہونگے۔ ایر پورٹ جانے آنے مسافرین و عوام کی سہولت کیلئے 6 کیلو میٹر ایم ایم ٹی ایس کی توسیع ناگزیر ہے۔ر