ایمی لیانو ارجنٹینا کے نئے ہیرو

   

ریوڈی جنیرو : ارجنٹینا کے لئے غیرمعروف کھلاڑی نے کپتان اور اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کو مقابلے میں بے رنگ کرتے ہوئے خود کو ہیرو ثابت کردیا ، جیسا کہ گول کیپر ایمی لیانو مارٹینز کوپا امریکہ کے سیمی فائنل مقابلے میں کولمبیا کے خلاف پینالٹی میں تین گول کو بچاتے ہوئے ارجنٹینا کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ۔ ایمی لیانو مارٹینز نے سنسنی خیز لمحات میں ٹیم کے لئے تین اہم گول حملوں کو ناکام بناتے ہوئے میسی کی مقبولیت کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے خود کو ہیرو کا درجہ دلادیا ۔ 28 سالہ گول کیپر مارٹینز نے مستقل کیپر فرینکو ارمانی کی موجودگی میں کبھی ارجنٹینا کی نمائندگی نہیں کی لیکن مستقل کیپر کے 12 جون کو کورونا سے متاثر ہونے کے بعد دوسری مرتبہ بھی جب ان کا نتیجہ مثبت آیا لیکن ڈاکٹروں نے اُمید ظاہر کی کہ وہ صحتیاب ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود کووڈ پروٹوکول کی وجہ سے وہ ٹیم کی نمائندگی نہیں کرپائے جس کے بعد مارٹینز کو موقع ملا۔ مارٹینز نے کولمبیا کے خلاف صرف پینالٹیز کے وقت ہی نہیں بلکہ مکمل مقابلے کے دوران بھی شاندار مظاہرہ کیا ۔ شاندار کارکردگی کے باعث مارٹینیز اس وقت ارجنٹیا کے نئے ہیرو بنے ہوئے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی جم کر تعریف ہورہی ہے۔