این ٹی پی سی کا کوئلہ ریک میں نیا ریکارڈ

   

رانچی: این ٹی پی سی پکری برواڈیہہ کول مائننگ پروجیکٹ (پی بی سی ایم پی) نے 27 مارچ 2022 کو این ٹی پی سی کے مختلف پاور پلانٹس کو 9000 ویں کول ریک بھیج کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔پروجیکٹ نے اس کے ساتھ ہی 34 ملین میٹرک ٹن این ٹی پی سی کے مختلف پلانٹس کو کوئلہ اب تک بھیج دیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اس منصوبے نے اتوار کو صرف 135 دنوں کے ریکارڈ وقت میں 1000 کول ریک بھیج کر ایک اور سنگ میل حاصل کیا۔پروجیکٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرایم وی آر ریڈی نے اس حصولیابی پر تمام ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج ملک کا ہر چوتھا بلب این ٹی پی سی کی بجلی سے روشن ہے اورہمارے پروجیکٹ کا تعاون اس میں بہت اہم رہا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیم پی بی سی ایم پی نے سخت اہداف طے کرنے اور ٹیم اسپرٹ کے ساتھ ہدف حاصل کرنے کا کلچر تیار کیا ہے ۔