اینگلو انڈینس کے لئے تحفظات ختم؟۔

,

   

Ferty9 Clinic

چہارشنبہ کے روز مرکزی کابینہ نے لوک سبھا میں درج فہرست پسماندہ طبقات اور درج فہرست قبائیلی طبقات کے تحفظات میں توسیع کی تجویز کو منظوری دی ہے

اوراس کو دس سالوں تک ریاستی اسمبلی میں بھی وسعت دی ہے مگر اب بھی سوالیہ نشان لگاہوا ہے کہ آیا یہ اینگلو انڈین کمیونٹی جہاں پر وہاں کی دو لوک سبھا سیٹوں تک بھی تحفظات کو وسعت ملی ہے۔

نئی دہلی۔ ائین کے ارٹیکل334(اے)اور (بی)کے تحت ایس سی‘ ایس ٹی اور اینگلو انڈین تحفظات کے قانون میں توسیع دی گئی ہے۔

وہیں یونین انفارمیشن اور براڈ کاسٹنگ منسٹر پرکا ش جاوڈیکر نے تصدیق کی ہے کہ یہ ایس سی /ایس ٹی تحفظات 334(اے)کے تحت دس سال کے لئے بڑھائے گئے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ بل کی تفصیلات جاریہ اجلاس میں پرپارلیمنٹ کے ٹیبل پر پیش کئے جانے کے بعد واضح ہوجائیں گے۔

ائین کو پیش کئے جانے کے بعد سے لوک سبھا میں دو ممبرس اینگلو انڈین کمیونٹی کے ہیں جو ارٹیکل334(بی)کے تحت آتے ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ اینگلو انڈین کمیونٹی کے ممبرس کے لئے تحفظات ”جزوی وقت کے لئے“ ختم کردئے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ اگر ضرورت پڑھتی ہے تو معاملے پر آنے والے دنوں میں نظر ثانی کی جائے گی۔

پارلیمنٹ میں یہاں پر 84اراکین درج فہرست پسماندہ طبقات سے ہیں جبکہ 47درج فہرست قبائیلی طبقات سے ہیں