اینیمل ہسبنڈری ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں 9ماچ کو ڈاگ شو

   

ادے پور: راجستھان کے ادے پور میں اینیمل ویلفیئر بیداری ماہ کے تحت اسٹیٹ اینیمل ہسبنڈری ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کیمپس میں 9 مارچ کو ڈاگ شو کا انعقاد کیا جائے گا۔محکمہ انیمل ہسبنڈری کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سریندر چھنگانی نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے منعقد کیے جانے والے اس ڈاگ شو میں شرکت کرنے والے تمام کتوں کا مفت رجسٹریشن کیا جائے گا۔ ڈاگ شو میں حصہ لینے والے ہر نسل کے بہترین کتے کے مالکان کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔