لکھنو : مرکزی وزیر برائے شہری ہوا بازی جیوترادتیہ ایم سندھیا نے ایودھیا کو بنگلور اور کولکتہ سے جوڑنے والی افتتاحی پرواز کو جھنڈی دکھا کر ایک تاریخی لمحے کی نشان دہی کی۔ اس تقریب میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور شہری ہوا بازی اور روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ موجود تھے ، جو ان اہم فضائی راستوں کے آغاز کے گواہ بنے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کہا کہ اجودھیا کو احمد آباد، دہلی اور اب کولکتہ اور بنگلورو سے بھی جوڑا گیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے کے آغاز کے 17 دنوں کے اندر ‘‘مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈہ’’ اجودھیا کو ملک کے چاروں کونوں سے جوڑ دیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہوائی رابطہ پورے ملک کے عقیدت مندوں کو اجودھیا میں نو تعمیر شدہ عظیم الشان رام مندر کا دورہ کرنے میں مدد کرے گا۔ریاست اتر پردیش میں ہوا بازی کے بنیادی ڈھانچے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سندھیا نے ہوائی اڈوں کو تیز رفتاری سے ترقی دینے میں اتر پردیش حکومت کی طرف سے فراہم کردہ تعاون کی تعریف کی۔