ایودھیا کی مفت یاترا کر سکیں گے دہلی کے بزرگ، وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کیا اعلان

   

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایودھیا میں رام للا کے درشن کے بعد اعلان کیا ہے کہ اب دہلی کے بزرگ ایودھیا کی مفت یاترا کر سکیں گے۔ بدھ کو کابینہ میں ایودھیا یاترا کے منصوبے کی منظوری دینے کے لیے اجلاس منعقد ہوگا۔ اب دہلی کے لوگ رام جنم بھومی ایودھیا کا دورہ کر سکیں گے۔ وزیر اعلیٰ تیرتھ یاترا یوجنا کے تحت دہلی حکومت دہلی کے بزرگ شہریوں کو بعض یاتری مقامات کی یاترا کرواتی ہے، جس کے سفر اور قیام کے تمام اخراجات دہلی حکومت برداشت کرتی ہے۔