ایٹالہ راجندر ملکاجگیری لوک سبھا حلقہ سے مقابلہ کے خواہاں

   

حیدرآباد۔/21 فروری، ( سیاست نیوز) بی جے پی کے سینئر لیڈر ایٹالہ راجندر نے لوک سبھا انتخابات میں ملکاجگیری لوک سبھا نشست سے مقابلہ کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی ہائی کمان اجازت دے تو وہ ملکاجگیری لوک سبھا حلقہ سے مقابلہ کریں گے۔ اسمبلی انتخابات میں راجندر کو حضورآباد اور گجویل اسمبلی حلقہ جات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بی جے پی کو لوک سبھا چناؤ کیلئے مضبوط امیدواروں کی تلاش ہے ایسے میں ایٹالہ راجندر ملکاجگیری لوک سبھا حلقہ سے مقابلہ کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں مرکز میں بی جے پی کی کامیابی یقینی ہے۔ پارٹی کی وجئے سنکلپ یاترا کے تحت راجندر نے یادگیر گٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا چناؤ میں کانگریس اور بی جے پی کو ووٹ دینے سے عوام کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ بی جے پی کو کامیاب کرتے ہوئے عوام ترقی اور فلاح و بہبود کو یقینی بناسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے نریندر مودی کو تیسری مرتبہ وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تلنگانہ میں عوام نے تبدیلی کے تحت کانگریس کو اقتدار حوالے کیا لیکن کانگریس حکومت وعدوں کی تکمیل میں ناکام ہوچکی ہے۔ 1
انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی قرض حاصل کرنے کیلئے نئی دہلی کے چکر کاٹ رہے ہیں اور مرکزی حکومت سے مدد کی درخواست کررہے ہیں۔1