ایچ آئی ای کے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 100 فیصد امتیازی نتائج

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) ۔ حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلنس (HIE) نے ایک بار پھر شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے امتحانات میں 100 فیصد امتیازی نتائج حاصل کیے ہیں۔ سینئر انٹرمیڈیٹ (MPC، BiPC اور MEC) میں 177 طلبہ نے امتحان دیا، جبکہ جونیئر انٹرمیڈیٹ میں 139 طلبہ شریک ہوئے۔ تمام گروپس میں طلبہ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سینئر انٹرمیڈیٹ کے نمایاں طلبہ میں MPC گروپ سے کے راہول نے 995/1000 (99.5%) اور ایم ریحان نے 994/1000 (99.4%) حاصل کیے۔ BiPC گروپ میں محمد مفتاح الدین حماد نے 992/1000 (99.2%) حاصل کیے۔ MEC گروپ میں گڈورو چوہد نے 977/1000 (97.7%) جبکہ بداتھا ہرشا وردھن نے 972/1000 (97.2%) اسکور کیا۔جونیئر انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں MPC گروپ سے ایم انویش نے 468/470 (99.5%) حاصل کیے، جبکہ ایم ڈی صادق پاشا اور شیخ عبد الرحمن نے 467/470 (99.4%) حاصل کیے۔ BiPC گروپ میں محمد روحان الدین نے 437/440 (99.3%) جبکہ سید افان اور محمد ابو الاعلیٰ نے 436/440 (99.1%) حاصل کیے۔ MEC گروپ میں محمد رفعت خان نے 493/500 (98.6%) اسکور کیا۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ 80 فیصد سے زائد طلبہ نے 90 فیصد سے 99.5 فیصد کے درمیان نمبرات حاصل کیے، جو ریاست میں ایک نئی مثال قائم کرتا ہے۔ ایچ آئی ای اُن چند اداروں میں شامل ہے جہاں تمام طلبہ نے 100 فیصد امتیازی کامیابی حاصل کی۔مسٹر منصور بابو خان، منیجنگ ٹرسٹی، اور مسٹر جاوید ہود نے طلبہ، ڈین، پرنسپل اور اساتذہ کو ان کی غیر معمولی اور مسلسل کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی اور ان کی محنت و لگن کو سراہا۔m/b