ایک دن میں 1100 اسرائیلی حملےلبنان میں 492 افراد جاں بحق

   

بیروت: لبنانی سرزمین پر غزہ پٹی میں اسرائیلی جنگ شروع ہونے کے بعد سے سب سے زیادہ اسرائیلی حملے پیر کو دیکھے گئے۔ جنوبی لبنان اور مشرق میں البقاع کے علاقے کے قصبوں پر 300 سے زیادہ حملے کیے گئے۔حملے جنوب میں نہیں رکے بلکہ مشرقی لبنان کے نئے علاقوں پر بھی کئے گئے۔ نیا راؤنڈ شام کے وقت کیا گیا اس کے بعد اسرائیلی حملوں کی تعداد 1100 تک پہنچ گئی۔اسرائیلی چھاپوں نے بعلبک میں مشرقی سلسلہ کی بلندیوں اور ہرمل شہر کے علاوہ علاقے کے متعدد دیہاتوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے پیر کی شام یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے لبنان میں 24 گھنٹوں کے دوران حزب اللہ کے 1,100 اہداف پر بمباری کی ہے۔ حالیہ دنوں میں دونوں فریقوں کے درمیان باہمی بمباری کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ فوج نے کہا کہ حملوں میں عمارتوں، گاڑوں اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔ ان مقامات پر میزائل، لانچرز اور ڈرونز رکھے گئے تھے جو اسرائیل کے لیے خطرہ تھے۔لبنانی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق پیر کے روز دن پر حملوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 492 اور زخمیوں کی تعداد 1645 ہوگئی ہے۔ شہید ہونے والوں میں 35 بچے بھی شامل ہیں۔