ایک وزیر اور تین ارکان اسمبلی کی انفورسمنٹ دفتر طلبی ؟

   

دہلی سے اعلیٰ عہدیدار کی اجازت کے لیے درخواست ، نیپال میں منائی گئی سالگرہ ’’پھانسی کا پھندہ‘‘
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : کیسینو اسکام اور حوالہ ریاکٹ کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ( ای ڈی ) کی تحقیقات میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ کسی بھی وقت ایک وزیر اور تین ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں پوچھ تاچھ کے لیے ای ڈی کے دفتر طلب کیا جاسکتا ہے ۔ چکوٹی پروین سے ای ڈی کے عہدیدار تقریبا ایک ہفتہ سے پوچھ تاچھ کررہے ہیں ۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا تھا کہ تین وزراء کے بشمول دونوں تلگو ریاستوں کے 20 سے زائد عوامی منتخب نمائندوں اور دوسرے قائدین بِڑے تاجرین اور فلمی ستاروں کے چکوٹی پروین سے تعلقات ہیں ۔ جب سے ای ڈی تحقیقات شروع ہوئی تب سے دونوں تلگو ریاستوں کے سیاستداں ، تاجرین اور فلمی حلقوں میں بے چینی اور ہلچل دیکھائی دے رہی ہے ۔ کیسینو جوا کھیلتے ہوئے بھاری رقم نیپال اور انڈونیشیا کے علاوہ دیگر ممالک کو منتقل کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے والے چکوٹی پروین اور مادھو ریڈی کے وائس اپ چاٹس میں کئی اہم شخصیتوں کے نام شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ پروین کے موبائل ، واٹس اپ اور میسینجر میں تلنگانہ کے ایک وزیر اور تین ارکان اسمبلی کے درمیان ’ کیسینو ‘ جوا کھیلنے کے امور کی چیاٹنگ تحقیقات کا ایک اہم حصہ بن گئی ہے ۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ 10 جون سے نیپال میں کیسینو کے معاملے میں کتنے پیسے ڈپازٹ کئے گئے ۔ اس مسئلہ پر چاٹنگ ہونے کی ای ڈی کے عہدیداروں نے نشاندہی کی ہے ۔ رقمی لین دین سے متعلق یہی چاٹنگ اب وزیر کے ساتھ تین ارکان اسمبلی کے لیے گرفتاری کا سبب بننے کی افواہیں گشت کررہی ہے ۔ ای ڈی کے عہدیدار جنہوں نے پروین اور دیگر افراد کے درمیان واٹس اپ چیاٹ کو ( ریٹریوو ) بازیافت کیا اس کا ترجمہ کرتے ہوئے دہلی کے ای ڈی دفتر کو روانہ کردیا ہے ۔ اگر ای ڈی کے ہیڈ آفس سے منظوری حاصل ہوتی ہے تو وزیر کے علاوہ تینوں ارکان اسمبلی اور ان کے دوستوں کو بھی نوٹس جاری کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ اگر پیر کو منظوری حاصل ہوتی ہے تو اسی دن نوٹس دی جائے گی ۔ یا منگل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں پوچھ تاچھ کے لیے ای ڈی کے دفتر طلب کیے جانے کا قوی امکان ہے ۔۔ ن