نئی دہلی : زراعت کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری ابھیلکش لکھی آج دبئی میں ایکسپو-2020 انڈیا پویلین میں ‘15 روزہ خوراک، زراعت اور روزی روٹی’ پروگرام کا افتتاح کریں گے ۔یہ پندرہ دن فوڈ پروسیسنگ، باغبانی، ڈیری، ماہی پروری، اور نامیاتی کھیتی جیسے شعبوں میں ہندوستان کی مہارتوں اور ان شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کو ظاہر کرے گا۔ دبئی میں منعقد ہونے والی ایکسپو 2020 کے دوران، ہندوستان عالمی فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے لیے ترجیحی سورسنگ پارٹنر بننے پر زور دے گا اور بین الاقوامی تعاون کو تلاش کرنے اور اپنی برآمدی صلاحیت کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں پر غور و خوض کرنے کے لیے مختلف سیمینار اور کانفرنس منعقد کرے گا۔