ممبئ : مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلی ایکناتھ شنڈے کی کار کو بم سے اڑانے کی بذریعہ ای میل دھمکی کے معاملے میں ممبئ پولیس کی کرائم برانچ نے دو افراد کو ریاست کے بلڑنہ ضلع سے گرفتار کیا ہے ۔ملزمین کی شناخت منگیش اچیوتراؤ وائل، عمر 35 اور ابھے گجانن شنگانے ، عمر 22 سال کے طور پر کی گئی ہے ۔ دونوں ملزمین دیولگاؤں ماہی، تعلقہ دیولگاؤں راجہ، بلڈھانہ، مہاراشٹر کے رہنے والے ہیں اور انہیں دیولگاؤں، ضلع بلڈھانہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ممبئی کے مختلف تھانوں نے بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 351(3)، 351(4) اور 353(2) کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ دھمکی آمیز ای میل ملزمین نے ممبئ کے مختلف پولیس اسٹیشنوں کو بھیجا تھا جسکے بعد ممبئ پولیس متحرک ہوگئ تھی۔