ٹرینی ٹاریا: ایکواڈور میں ایک مکان پر مسلح حملہ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔ قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق گویاکیل کے علاقہ ٹرینی ٹاریا میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ایک مکان پر حملہ کر دیا۔ حملہ کے نتیجے میں مکان میں موجود 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار اور ایک عورت بھی شامل ہے۔ عینی شاہدوں کے مطابق حملہ 3 مسلح موٹر سائیکل سواروں کی طرف سے کیا گیا ہے۔ بھاری پولیس نفری کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔