حیدرآباد 9 فروری ( یواین آئی ) آندھراپردیش کاکناڈا ضلع کی آئیل فیکٹری میں گیس ٹینک کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 7 مزدوروں کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ کے جی رام پیٹ میں آج صبح پیش آیا۔ مہلوکین میں پانچ کا تعلق پاڈیرو اور دو کا پیدا پورم سے ہے ۔یہ افراد امباٹی سُبنا آئیل فیکٹری کے گیس ٹینک کی صفائی کر رہے تھے ۔افیکٹری ایک سال قبل شروع ہوئی تھی ۔صفائی کے دوران زہریلی گیس کا اخراج ہوا اور سات ورکرس کی موت ہوگئی کیونکہ یہ گیس سانس کے ذریعہ اندر چلی گئی جبکہ ایک مزدور نکلنے میں کامیاب رہا۔دس دن پہلے مزدوروں نے ملازمت شروع کی تھی۔یہ آئیل فیکٹری اے ایس برانڈ تِل کا تیل اور دیگر اقسام کے تیل تیار کرتی ہے ۔