امراوتی ۔ اے پی کے پرکاشم ضلع میں پولیس نے کم از کم 235 افراد کی شناخت کرلی ہے جو شراب کی عدم دستیابی پر سینیٹائزر پینے کے عادی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ مزید افراد کی شناخت کا کام جاری ہے ۔ ان کی کونسلنگ کی جائے گی اور سینیٹائزر پینے کے نقصانات سے انہیں واقف کروایا جائیگا ۔