حیدرآباد27 دسمبر(یواین آئی) آندھراپردیش کے انکاپلی کی ایک فارما کمپنی میں پیش آئے آگ لگنے کے واقعہ میں چار ورکرس جھلس کرہلاک اور ایک شدیدطورپر جھلس گیا۔یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔ذرائع کے مطابق یہ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔اس واقعہ میں جھلس جانے والوں کو علاج کے لئے فوری طورپر قریبی اسپتال منتقل کیاگیاجہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی جبکہ ایک شخص زیرعلاج ہے ۔اسی دوران اس واقعہ کے سلسلہ میں ریاستی وزیر صنعتیں امرناتھ نے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کو تفصیلات سے واقف کروایا۔وزیراعلی نے مہلوکین کے خاندانوں کو فی کس 25لاکھ روپئے معاوضہ کااعلان کیا۔پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔