اے پی کے ندھی بھون میں آتشزدگی ، سرکاری فائیلیں جلکر خاکستر ، کوئی جانی نقصان نہیں

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش کے محکمہ فینانس کے ہیڈکوارٹر میں چہارشنبہ کی صبح ندھی بھون میں دوسری منزل پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ۔ اس وقت ملازمین کے بشمول تین سو سے زائد افراد عمارت میں موجود تھے اور سبھی بحفاظت عمارت سے باہر آنے میں کامیاب ہوگئے ۔ آگ کی وجہ شاٹ سرکٹ بتایا گیا ہے ۔ اس حادثہ میں کمپیوٹرس اور فائیلیں جل گئی ۔ فائر ٹنڈرس نے آگ پر قابو پالیا ۔ اطلاع ملنے پر وزیر خزانہ پی کیشو نے عمارت کا معائنہ کیا اور تفصیلات حاصل کی ۔ بروقت کارروائی کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔۔ ش