اے پی:باراتیوں کو لے جانے والی وین الٹ گئی۔18باراتی زخمی

   

حیدرآباد7اگست( یو این آئی) باراتیوں کو لے جانے والی وین کے الٹ جانے سے 18باراتی زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ اے پی انامیاضلع کے والکی پورم منڈل میں پیش آیا جب ڈرائیورنے توازن کھودیا اور یہ وین درخت سے ٹکراگئی۔اس حادثہ میں 18باراتی زخمی ہوگئے جن کا تعلق مدن پلی اورراماچرولہ پلی سے ہے ۔ان تمام کو علاج کیلئے مدن پلی اسپتال منتقل کردیاگیاجہاں وہ زیرعلاج ہیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے کیس درج کرلیا ہے ۔