اے پی:پولیس نے شرمیلا کی بھوک ہڑتال زبردستی ختم کر وادی

   

حیدرآباد 22 مئی ( یو این آئی) وشاکھا اسٹیل پلانٹ سے برطرف دو ہزار کنٹراکٹ ملازمین کو بحال کرنے کے مطالبہ پر اے پی کانگریس کی صدر شرمیلا کی شروع کردہ بھوک ہڑتال کو پولیس نے ناکام بنا دیا۔بدھ کی دوپہر ایک بجے اسٹیل پلانٹ دھرنا کیمپ میں شرمیلا نے بھوک ہڑتال شروع کی تھی، تاہم رات میں پولیس نے انہیں وہاں سے ہٹا دیا۔ شرمیلا کو دھرنا کیمپ سے منتقل کرتے وقت اسٹیل پلانٹ کے مزدور اور کانگریس کارکنوں نے مزاحمت کی تاہم پولیس نے انہیں منتشر کرکے شرمیلا کو وشاکھاپٹنم ایئرپورٹ پہنچایا۔ وہاں سے وہ حیدرآباد روانہ ہوئیں۔