بائیڈن کی رہائش گاہ کی تلاشی ، مزید ’خفیہ دستاویزات‘ برآمد

   

واشنگٹن : امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے صدر جو بائیڈن کی رہائش گاہ کی تلاشی کے دوران مزید چھ خفیہ دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق صدر جو بائیڈن کے وکیل باب باؤر نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر کی ذاتی رہائشگاہ کی دوبارہ تلاشی لی گئی۔ان کے وکیل نے بتایا کہ کچھ خفیہ دستاویزات اْس دور کی ہیں جب وہ 1973 سے 2009 تک بطور سینیٹر فرائض انجام دے رہے تھے۔باب باؤر کے مطابق دیگر دستاویزات اْس وقت کی ہیں جب جو بائیڈن 2009 سے 2017 تک اوباما انتظامیہ میں نائب صدر کے طور پر کام کر رہے تھے۔محکمہ انصاف نے 12 گھنٹے تک امریکی صدر کی رہائش گاہ کی تلاشی لی اور اس دوران کچھ نوٹ بھی اپنی تحویل میں لیے جو بائیڈن نے بطور نائب صدر نے خود اپنے ہاتھ سے لکھے تھے۔ان کے وکیل نے بتایا کہ ’صدر نے اپنی رہائشگاہ تک رسائی کی پیشکش کی تاکہ محکمہ انصاف محکمہ انصاف ہر طرح کے ریکارڈ اور خفیہ دستاویزات حاصل کر سکے۔اٹارنی نے بتایا کہ تلاشی کے دوران نہ بائیڈن اور نہ ہی ان کی اہلیہ موجود تھیں۔