واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن 7 تا 10ستمبر دہلی میں منعقد شدنی جی ۔20سربراہان چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے جہاں وہ دنیا بھر سے آئے ہوئے دیگر قائدین کے ساتھ صاف ستھری توانائی ، موسمی تغیر اور روسی صدر پوٹن کے ذریعہ یوکرین پر لادی گئی جنگ کے عالمی سطح پر پڑنے والے منفی اثرات کے علاوہ عالمی ڈیولپمنٹ بینکس کی کارکردگی جن میں عالمی بینک بھی شامل ہے ، پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ نئی دہلی میں اپنے قیام کے دوران صدر بائیڈن وزیراعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کرتے ہوئے باہمی معاشی تعاون پر بات چیت کریں گے ۔ دوسری طرف 4 تا 7ستمبر امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس ، انڈویشیا کا دورہ کریں گی جہاں وہ آسیان کانفرنس میں شرکت کریں گی ۔ کملا ہیرس کے دورہ سے مشرقی ایشیاء میں منعقد ہ کانفرنس جو کمبوڈیا میں نومبر 2022 ہوئی تھی، اُس کو مزید تقویت حاصل ہوگی اور آسیان ممالک کے ساتھ امریکہ کے تعلقات میں بھی استحکام آئے گا ۔