بااثر بزنسمین یوگینی کا امریکی انتخابات میں ’مداخلت‘ کا اعتراف

   

ماسکو: کئی برسوں سے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے الزامات کے بعد تازہ ترین مداخلت میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روسی کے صدر سے قریبی تعلق رکھنے والے شخص نے امریکی انتخابات میں مداخلت کا اعتراف کرلیا ہے ۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن سے قریبی تعلق رکھنے والے ، واشنگٹن اور یورپی ممالک کی جانب سے پابندیوں کے شکار روس کی بااثر کاروباری شخصیت یوگینی پریگوزن نے امریکی انتخابات میں مداخلت کا اعتراف کرلیا۔ایک رپورٹ کے مطابق 61 سالہ پریگوزن کی ٹیم نے ان کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ حضرات، ہم نے مداخلت کی، ہم مداخلت کر رہے ہیں اور ہم مداخلت کریں گے ۔پابندیوں کے شکار یوگینی پریگوزن پر کئی مغربی ممالک کے الیکشن میں ووٹنگ کے نتائج کو متاثر کرنے کے لیے ٹرول فیکٹری چلانے کا الزام ہے ۔