بالیکا ودو میں اہم کردار اداکرنے وایل انوپ سونی گور کے ترکاری فروخت کرنے کی خبروں پر اپنا ردعمل پیش کیاہے
ممبئی۔کلر چینل پر نشر کئے جانے والے ٹی وی سیریل میں ایک مشہور پروگرام ”بالیکا ودو کے ڈائرکٹروں میں سے ایک رام رکشا گور اب اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں ترکاری فروخت کررہے ہیں۔
خبر ہے کہ انہوں نے ایک بھوجپوری فلم اور پھر ایک ہندی فلم کے لئے اس وقت کام شروع کیاتھا جب کرونا وائرس کی وباء نے اپنے پیر پھیلائے۔
بالیکا ودو کے ڈائرکٹر نے میڈیاسے بات کی
ترکار ی فروخت کرنے کا کاروبار شروع کرنے کے پس پردہ وجوہات کے متعلق میڈیاسے بات کرتے ہوئے بالیکا ودو کے ڈائرکٹر رام رکشا گور نے کہاکہ ”ایک فلم کی ریکارڈنگ کے لئے میں اعظم گڑھ آیاتھا۔
جب لاک ڈاؤن کااعلان کیاگیاتھا ہم یہاں پر تھے اورپھر واپسی ممکن نہیں رہی۔ جس پراجکٹ پر کام کررہے تھے وہ رک گیا اور پرڈویوسر نے کہاکہ کام دوبارہ شروع کرنے کے لئے ایک سال یااس سے زیادہ کا وقت لگے گا۔
میں نے پھر فیصلہ کیاکہ میرح والد کا کاروبار بنڈی پر ترکاری فروش کرنا شروع کردیا۔ میں اس کاروبار سے اچھی طرح واقف ہوں اور اس کے لئے مجھے کوئی افسوس نہیں ہے“۔
اپنے ممبئی کے لئے سفر کے متعلق بات کرتے ہوئے رکشا نے کہاکہ ”سال2002میں میری دوست اور رائٹر شہنوازخان کی مدد سے میں ممبئی گیا
۔ ٹی وی سیریلس کے لائٹ ڈپارٹمنٹ اور پھر پروڈکشن ڈپارٹمنٹ میں کام کیا۔ پہلے اسٹنٹ ڈائرکٹر کے طو رپر بہت سارے سیریلس میں کام کیا‘ پھر بالیکا ودو کے کے لئے ایپیسوڈ ڈائرکٹر اور یونٹ ڈائرکٹر کاکام کیا ہے“۔
اس ڈائرکٹر نے مزیدکہاکہ ”ممبئی میں میرا پنا گھر ہے اورمجھے یقین ہے کہ ایک روز میں واپس جاؤں گا۔ تب تک میں جو چاہے یہاں کرسکتاہوں“
انوپ سونی کا ردعمل
بالیکا ودو میں اہم کردار اداکرنے وایل انوپ سونی گور کے ترکاری فروخت کرنے کی خبروں پر اپنا ردعمل پیش کیاہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل کا سہارا لیا او رکہاکہ ان کی سیریل ٹیم کو اس کے متعلق جانکاری ملی ہے اور مدد کے لئے وہ ان سے رابطہ میں ہیں
This is terrible @soniiannup https://t.co/9PxRC2eMvS
— pallavi ghosh (@_pallavighosh) September 28, 2020
It's sad…
Our Balika vadhu team got to know and getting in touch with him to help…🙏— Anup Soni (@soniiannup) September 28, 2020
نیوز18سے بات کرتے ہوئے انوپ سونی نے کہاکہ ”درحقیقت بہت سارے لوگوں کو جانکاری نہیں ہے کیونکہ وہ دوسری یونٹ کے ڈائرکٹر کے طور پر کام کرتے تھے۔
جو جانکاری بالیکا ودو کی ٹیم سے ملی ہے اس کے بموجب وہ ان کی اکاونٹ تفصیلات اکٹھا کررہے ہیں۔
وہ ان لوگوں میں سے ایک ہیں جن کا ممبئی میں گھر ہے او رمثبت سونچ کے حال اور عزت نفس کے لئے مرنے والے شخص ہیں۔
بالیکا ودو کی ساری ٹیم ان کے اکاونٹ تفصیلات اکٹھا کررہی ہے اور ساری ٹیم جس انداز میں جیسا وہ چاہتے ہیں ا ن کی مدد کے لئے تیار ہے‘۔
تاہم بالیکا ودوواحد انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا واحدارٹسٹ نہیں ہے جو لاک ڈاؤن کی وجہہ سے پریشان ہوئے ہیں۔
شوٹنگ روکنے کی وجہہ سے ایسے کئی ارٹسٹ ہیں جو پریشان ہوگئے ہیں۔