بجلی(ترمیمی)بل کے خلاف بجلی ملازمین سڑکوں پر

   

لکھنؤ: بجلی(ترمیمی)بل کو پارلیمنٹ میں پیش جانے کی مخالفت میں بجلی ملازمین اور انجینئروں نے پیر کو کام کا بائیکاٹ کر سڑکوں پر اتر کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ آل انڈیا پاور انجینئرس فیڈریشن کے چئیر مین شیلیندر دوبے نے کہا کہ بجلی ملازمین کا مطالبہ ہے کہ بجلی بلموجودہ جس شکل میں ہے اسے واپس لیا جائے اور اگر حکومت اسے لانا چاہتی ہے تو اسے بجلی معاملوں کی پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیتی کو بھیجا جائے جس سے سبھی اسٹیک ہولڈروں خاص کر عام صارفین اور بجلی ملازمین کو اپنا موقف رکھنے کا پورا موقع مل سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ آج پورے ملک میں بجلی پروڈکشن گھروں میں میں صبح آٹھ بجے سے ہی بجلی ملازمین نے کام چھوڑ کر احتجاج کا آغاز کیا۔ دفاتر پر اور دیگر اضلاع میں 10بجے کے بعد بجلی ملازمین کام چھوڑ کر جمع ہوئے ۔ بجلی ملازمین نے ملک کے سبھی اضلاع اور پروجکٹ دفاتر پر احتجاج کر کے بجلی ترمیمی بل واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ دوبے نے بتایا کہ حیدرآباد چنئی، تروندرم، بنگلورو،وجئے واڑا، لکھنؤ، پٹیالہ، دہرادون، شملہ، جموں، شری نگر، چنڈی گڑھ، ممبئی، کولکاتہ، پنے ، وڑودرہ، رائے پور، جبل پور، بھوپال، رانچی، گوہاٹی، شلانگ،پٹنہ، بھونیشور، جئے پور میں بڑی تعداد میں بجلی ملازمین نے کام بند کر کے سڑکوں پر نکل کر اپنا احتجاج درج کرایا ۔

ایندھن کی قیمتیں بدستور برقرار
نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پیر کے روز بھی مستحکم رہیں۔ انڈین آئل کارپوریشن (آئی اوسی ) کے مطابق دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر ہے ۔ وہیں چنئی میں پٹرول 102.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.24 روپے پر دستیاب ہے ۔ کولکاتہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 106.03 روپے فی لیٹر اور 92.76 روپے فی لیٹر ہیں ۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر تمام ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ مرکزی حکومت بھی موٹر ایندھن پر ایکسائز ڈیوٹی وصول کرتی ہے۔

اور نعرے بازی کی۔