نئی دہلی: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جمعہ کو بحریہ کی ان بہادر افسروں سے بات کی جو ناویکا ساگر پرکرما مہم کے تحت سمندر کے ذریعے دنیا کا چکر لگانے کیلئے نکلی ہیں، خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اور اس چیلنجنگ سفر کو مکمل کرنے کیلئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر دفاع نے بات چیت کے دوران عملے کی ہمت، لگن اور لچک کو سراہا۔ وزیر دفاع نے جہاز کے عملے میں شامل دو خواتین بحریہ افسروں، لیفٹیننٹ کمانڈر دلنا کے اور لیفٹیننٹ کمانڈر روپا اے کو دنیا کے سب سے الگ تھلگ پانی۔ پوائنٹ نیمو اور سب سے خطرناک آبی ذخائرکو عبور کرنے پر مبارکباد دی۔