بدمعاش نے پولیس کانسٹیبل پر گولی چلائی،راہ گیر کولگی

   

نئی دہلی،3ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)دہلی کے نند نگری علاقے میں ایک بدمعاش نے پولیس کانسٹیبل کو نشانہ بناکر گولی چلائی جو ایک راہ گیر کو جا لگی اور اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے کاہے جب نندنگری کے نزدیک پولیس کانسٹیبل نے گاڑی میں بیٹھے کچھ مشتبہ لوگوں کا پیچھا کیا تو ان میں سے ایک نے کانسٹیبل پر گولی چلا دی جو وہاں سے گزر رہے ایک شخص کو لگ گئی۔پولیس نے بتایا کہ گولی پولیس کانسٹیبل پر چلائی گئی تھی لیکن ایک راہ گیر کو لگ گئی۔اس کے بعد اسے فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔راہ گیر کی شناخت 50سالہ راجو کے طوپر ہوئی ہے ۔