ریوڈی جنیرو: برازیل نے کوپا امریکہ فٹبال ٹورنمنٹ کی میزبانی کے لئے ریوڈی جنیروکا نام پیش کردیا ہے۔ ارجنٹینا نے کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال کے پیش نظرکوپا امریکہ کپ فٹبال ٹورنمنٹ کی میزبانی سے انکارکرددیا تھا جس کے بعد برازیل نے میزبان ملک کی حیثیت سے ریوڈی جنیرو سمیت مزید تین مقامات میں ٹورنمنٹ کروانے کی حامی بھرلی۔ 13 جون سے10 جولائی تک کھیلے جانے والے ٹورنمنٹ میں شائقین کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایونٹ میں جنوبی امریکہ کی دس ٹیمیں شرکت کریں گے۔
حسن تلک رتنے خواتین
ٹیم کے ہیڈکوچ
کولمبو: سری لنکائی سابق کپتان حسن تلک رتنے کو سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔ سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی ) نے اس کی تصدیق کی۔ انہوں نے یکم جون کو باقاعدہ طور پر یہ عہدہ سنبھالا ہے ۔ فی الحال ان کے ساتھ 31 دسمبر تک معاہدہ کیا گیا ہے ۔ایس ایل سی سال کے آخر میں کئی معاہدے تجدید کے لئے تیار ہے ۔ تلک رتنے اگلے دو سے تین سال تک اس عہدے پر رہ سکتے ہیں۔