براعظم افریقہ میں ہیضہ کی وبا میں تیزی سے اضافہ

   

موغادیشو : اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے براعظم افریقہ میں ہیضہ کی وبا کے تیزی سے پھیلنے سے خبردار کیا ہے۔یونیسیف کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ براعظم میںہیضہ کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اورصورتحال خطرے کی گھنٹی بجا رہی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ وبا خاص طور پر مشرقی اور جنوبی افریقی ممالک میں پھیلی ہوئی ہے اور اس سے مزیدپھیلنے کے خطرے سے آگاہ کیا گیا ہے۔اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں برونڈی، ایتھوپیا، کینیا، ملاوی، موزمبیق، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور تنزانیہ شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیضہ کی وبا غربت اور تنازعات کے ساتھ ساتھ سیلاب اور سمندری طوفان جیسے موسمی حالات کی وجہ سے تیزی سے پھیلتی ہے۔