کے ٹی آر اور ہریش راؤ کی وزراء سے نوک جھونک
حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری(سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں آج حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان اس وقت خوشگوار لمحات دیکھے گئے جب صبح میں ایوان کی کارروائی کا آغاز باقی تھا۔ ایوان میں بی آر ایس کے سابق وزراء کے ٹی آر ، ہریش راؤ ، سری ہری اور سرینواس یادو اپنی نشستوں سے برسر اقتدار پارٹی کی نشستوں تک پہنچے۔ انہوں نے ریاستی وزراء بھٹی وکرمارکا ، اتم کمار ریڈی اور پونم پربھاکر کے علاوہ دیگر کانگریسی ارکان سے ملاقات کی اور کچھ دیر تک ان کے درمیان خوشگوار بات چیت اور ہنسی مذاق دیکھا گیا۔ ایوان میں پاور پوائنٹ پریزینٹیشن کیلئے دو بڑی اسکرین لگائے گئے تھے جس پر بی آر ایس ارکان تبصرہ کر رہے تھے۔ بھٹی وکرمارکا اور اتم کمار ریڈی نے بھی خیر سگالی کا مظاہرہ کیا۔ حکومت اور اپوزیشن ارکان کے قہقہے ایوان میں گونج رہے تھے۔ وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے اپوزیشن کی نشستوں تک پہنچ کر ارکان سے ملاقات کی۔ 1