لندن : برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے نیٹو میں کردار جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔رشی سونک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ نسلوں تک نیٹو میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ یوکرین میں جنگ ہو رہی ہے ایسے میں ہمیں گھر میں امن کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیے۔برطانوی وزیراعظم کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیٹو سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ آج برطانیہ کے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔
ایران:دہشت گردی کے الزام میں دو باشندوں کو موت کا حکم
تہران : ایران کے صوبی سیستان۔بلوچستان میں حکومت مخالف جیش العدل نامی تنظیم کے دو ارکان کو دہشت گردی کے جرم مین سزائے موت دے دی گئی۔ تسنیم خبر ایجنسی کے مطابق حفاظتی قوتوں کے خلاف حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں راشد بلوچ اور اسحاق اسکانی کو پھانسی کی سزا کا حکم سنایا گیا ہے۔دونوں مجرموں پر الزام تھا کہ انہوں نے سال 2016 میں جبروک اور ردک نامی سرحدی علاقوں میں چار ایرانی فوجیوں کو ہلاک کیا تھا۔