برقی کٹوتی سے کسانوں کی زندگی اجیرن : ہریش راؤ

   

کوہیر۔ 13 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ و سدی پیٹ رکن اسمبلی اور رکن اسمبلی ظہیر آباد کے مانک راؤ، رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتا پربھاکر نے کل شام اچانک کوہیر منڈل میں واقع موضع دگوال میں برقی سب اسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے کسانوں کو برقی سپلائی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ بعد ازاں اس موقع پر سب اسٹیشن میں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ریاستوں میں ریونت ریڈی حکومت نے کسانوں کو ہر محاذ پر دھوکہ دیا ہے۔ کسانوں کو اپنی فصل اگانے کے لئے صرف بورویلس ہی واحد ذریعہ ہیں۔ کوہیر منڈل میں کمرشیل فصلوں کی پیداوار ہوتی ہے اور یہاں کی عوامی زندگی صرف شعبہ زراعت پر ہی منصر ہیں۔ اس طرح برقی کٹوتی سے کسانوں کی زندگی اجیرین بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یومیہ 5 تا 6 بار سپلائی میں خلل اندازی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج گھریلو صارفین کے برقی کنکشن کے لئے 9 ہزار روپے کی ڈی ڈی وصول کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ سے برقی کنکشن نہیں دیا جارہا ہے۔ اس موقع پر سابق ڈی سی ایم چیرمین ایم شیواکمار نرسملو یادو صدر بی آر ایس کوہیر منڈل، ایم اے کلیم کونسلر بی آر ایس پارٹی، راج شیکھر ، محمد عقیل احمد، چاند قریشی، اسلم زاہد نمائندہ کونسلر کوہیر، واجد شکھر، محمد عقیل احمد، چاند قریشی اسلم زائد نمائندہ کونسلر کوہیر، واجد زبیح، سمپت کمار، مدثر احمد، محمد ریاض الدین، بکاریڈی کے علاوہ بی آر ایس پارٹی کے سرکردہ قائدین موجود تھے۔