حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ریاستی حکومت نے ایوئین انفلوئنزا کے خوف پیش نظر ریاست بھر کے تمام ضلع کلکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلعی سطح کی میٹنگ طلب کریں جس میں پولیس ، جنگلات ، صحت ، ویٹرنری اور مویشی پالن کے محکموں کے افسران کے ساتھ ہائی پیتھو جینک ایوئین انفلوئنزا (HPAI) کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جاسکے ۔ اسپیشل چیف سکریٹری سبیا ساچی گھوش نے احکامات جاری کئے ۔ احکامات میں کہا گیا ہے کہ HPAI کی اطلاع دیگر ریاستوں میں بھی دی جارہی ہے ۔ مرکز نے ریاستی حکومتوں سے درخواست کی ہے کہ وہ HPAI کے پھیلاؤ کو روکنے اور پولٹری سیکٹر کی حفاظت کے لیے بائیو سیکوریٹی اقدامات کو مضبوط کریں ۔ کلکٹرس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پولٹری فارمرس اور اسٹیک ہولڈرزر کے علاوہ HPAI کی روک تھام ، بیمار پرندوں کی نقل و حمل کو روکنے اور مردہ پرندوں کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے بارے میں بیداری پیدا کریں ۔ کاشت کاروں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مرغیوں کی کسی بھی غیر معمولی موت کے بارے میں ویٹرنری اور حیوانات کے محکموں کو اطلاع دیں ۔۔ ش