برکس کی دو دہائی مکمل، یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

   

نئی دہلی، 12 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان، برازیل، روس اور چین کے ساتھ 2006ء میں شروع ہوئے برکس تعاون کی دو دہائیاں مکمل ہونے کے موقع پر آج یہاں 18ویں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر دو یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے گئے۔یادگاری ڈاک ٹکٹوں پر ‘برکس : تعاون کی دو دہائیاں، 2006- 2026’ درج ہے ۔ یہ ٹکٹ ہندوستان کی 2026ء کی برکس صدارت کی ترجیحات ‘مضبوط ،اختراع ، تعاون اورپائیدار ترقی کے قیام ‘ کو ظاہر کرتے ہیں۔ ایک ٹکٹ باہمی احترام، سمجھ بوجھ اور یکجہتی کے جذبے کو، جبکہ دوسرا ‘انسانیت مقدم ‘ اور عوام پر مرکوز نقطۂ نظر کو پیش کرتا ہے ۔جنوبی افریقہ 2010ء میں اس میں شامل ہوا اور بعد میں گروپ کی توسیع ہوئی۔ فی الحال برکس میں برازیل، روس، ہندوستان، چین، جنوبی افریقہ، مصر، ایتھوپیا، ایران، متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا رکن ہیں۔

برکس میڈیا کٹ میں بھی دکھی ہندوستانیت کی جھلک
نئی دہلی، 12 ستمبر (یو این آئی) دہلی میں ہفتہ کو شروع ہوئے 18ویں برکس سربراہ اجلاس میں وزارتِ خارجہ سے ملک اور بیرون ملک کے صحافیوں کو فراہم میڈیا کٹ میں گھریلو مصنوعات کو فروغ دینے والی ‘ووکل فار لوکل’ سے ‘لوکل ٹو گلوبل کی جھلک دکھی۔ اس کٹ میں کنول کے پھول کے نیچے برکس انڈیا 2026ء کی چھاپ والے بیگ کے اندر اوڈیشہ کے کورا پٹ کی 100 فیصد عربیکا کافی کی ہلکی خوشبو ہے ۔ ایک خوبصورت کے پیکٹ میں بند فلٹر کافی کو بنانے اور پینے کیلئے خوبصورت جالی دار فلاسک اور مگ ہے ۔ بیگ کے اندر ستو کا ایک پیکٹ بھی ہے کٹ میں سوتی کپڑے سے بنی رنگ برنگی چنری اور کپڑے کا ایک تھیلا بھی ہے ۔ قابلِ ذکر ہے کہ مودی نے اپنے ‘من کی بات’ میں گزشتہ سال کورا پٹ کی کافی کا ذکر کیا تھا۔ انہوں نے اسے اوڈیشہ کی شان بتایا تھا اور کہا تھا کہ اس کی خوشبو بے مثال ہے ۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ اس کا کاروبار بڑھنے پر کورا پٹ کے کافی کسانوں اور خواتین کو فائدہ ہوگا۔